اکبری گیٹ محلہ نعمت گراں میں گل زمان اور نعمان جھگڑا کر رہے تھے ، دادا چھڑاتے ہوئے گولی لگنے سے چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ کے علاقے میں پوتوں کا جھگڑا چھڑوانے والا دادا گولی لگنے سے ہلاک جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ اکبری گیٹ محلہ نعمت گراں میں پوتوں کا جھگڑا چھڑوانے والا 85سالہ محمد ریاض چہرے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا زخمی ریاض کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق مقتول کے پوتے گل زمان اور نعمان دونوں آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے دادا محمد ریاض چھڑوانے کے لئے پہنچا تو خود گولی کا شکار بن گیا واقعہ کے دوران 2 افراد زخمی بھی ہوئے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔