راجن پور:80سالہ بزرگ کی 48سالہ خاتون سے شادی، بیٹوں اور پوتوں کا رقص

  راجن پور(آئی این پی )پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80سالہ بزرگ نے 48سالہ خاتون سے شادی کرلی، تقریب کے دوران دولہے بزرگ گنگناتے رہے، جبکہ ان کے پوتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ تفصیل کے مطابق راجن پور کے 80سالہ ریٹائرڈ ٹیچر مظفر الدین دھوم دھام سے 48 سالہ دلہن بیاہ لائے، بارات میں بیٹوں اور پوتوں نے ڈانس کیا تو وہیں دلہا نے بھی رقص کیا۔ کاروں سے بھری بارات میں بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ مظفر الدین ادیب شاعر اور لکھاری بھی ہیں جو اس شادی پر خوشی کا اظہار گانے گا کر کر رہے ہیں۔دولہا مظفر الدین نے کہا کہ وہ میری سیکرٹری کی جاب کے لیے آئی تھیں، آنکھوں ہی آنکھوں میں پیغام بھیجا اور قبول ہوگیا۔