ّّؐؐ ؐخاتون سمیت5 ؒٓ افراد کی لاشیں برآمد

 گلشن راوی، نواں کوٹ، کوٹ لکھپت کاہنہ اور نواب ٹائون سے لاشیں ملیں،خاتون سمیت تمام افراد نشے کے عادی تھے 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں گلشن راوی، نواں کوٹ، کوٹ لکھپت کاہنہ اور نواب ٹائون سے خاتون سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ایدھی ترجمان کے مطابق نواب ٹاؤن، بھوبتیاں چوک کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی شناخت 26 سالہ عامر طفیل کے نام سے ہوئی، پاکپتن کا رہائشی تھامتوفی نشے کا عادی تھا، لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے،گلشن راوی اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب سے 36 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،نواں کوٹ جھگیاں ناگرا چوک سے 30 سالہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئی چونگی امر سدھو شنگائی پل کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیاکاہنہ 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی جاں بحق تمام افراد خاتون سمیت بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔