کیلیفورنیا، ہیلی کاپٹر حادثے میں بچے سمیت5 افراد زخمی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہینگٹن بیچ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ حادثہ بحرالکاہل کے ساتھ ہائی وے کی طرف پیش آیا۔پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 افراد سوار تھے، جبکہ ہیلی کاپٹر جہاں گرا وہاں 3 راہ گیر زخمی ہوئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔