پاکپتن: پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر گرفتار،مقدمہ درج

پاکپتن(آئی این پی )پاکپتن پولیس نے پولیس کی وردی پہن کر سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والی ٹک ٹاکر لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق پاکپتن پولیس نے ملزمہ کے موبائل فون پر اس کی لوکیشن معلوم کر کے اسے گرفتار کیا ٹک ٹاکرلڑکی کے حوالے سے تفتیش ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے سپرد کردی گئی ہے ۔