شفیق، سمیع اللہ، احسن، اشفاق، عمران اور سیف اللہ پکڑے گئے،گاڑی سے شراب، اسلحہ، پولیس سائرن برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) مجاہد سکواڈ ناکہ محمود بوٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی میں ملبوس 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ناکہ پر پولیس لائٹس والے ڈالے کو رکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ گاڑی کی تلاشی پر 19 بوتلیں شراب، غیر قانونی پولیس سائرن، ریوالونگ لائٹس اور واکی ٹاکی برآمد ہوئے۔ ڈی ایس پی راجہ امجد ایوب کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، 3 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز بھی ملے۔ ملزمان نے ایلیٹ پولیس جیسی یونیفارم پہن رکھی تھی۔ گرفتار افراد میں شفیق، سمیع اللہ، احسن، اشفاق، عمران اور سیف اللہ شامل ہیں۔ ڈی ایس پی راجہ امجد ایوب نے برآمد شدہ اسلحہ و سامان سمیت ملزمان کو کارروائی کے لیے تھانہ مناواں منتقل کر دیا۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، پولیس سائرن اور ریوالونگ لائٹس کا غیر قانونی استعمال جرم ہے، قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔