لاہور (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلنگ و ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے ایک ملزم گرفتارکر لیا گیا ،جس کی شناخت اسامہ ظفر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم نے ایک شہری کو کینیڈا ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیائے اور روپوش ہو گیا۔