ساہیوال:انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈا ئون جاری،اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساہیوال محمد ہاشم رضا کی زیر نگرانی ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئیمقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزم حافظ محمد اعجاز کو گرفتار کیا۔ملزم انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش اور اب عدالت نے ملزم کواشتہاری قرار دے رکھا تھا۔