کراچی، راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق، 3 زخمی

کراچی(آئی این پی )کراچی میں  مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئیں۔تفصیل  کے مطابق آفس کا گیٹ کھلتے ہی بڑی تعداد میں خواتین اندر کی جانب بھاگیں، بھگدڑ کے باعث کچھ خواتین زمین پر گر پڑیں، خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔