ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کر دیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا قانون 27جون سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔اعلامیے کے مطابق وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ ابشر کے ذریعے تواسل سروس پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کے وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔