ریاض(آئی این پی )سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ مختلف قسم کے ختم شدہ وزٹ ویزوں کی توسیع کا آغاز ہوگیا ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ملک میں موجود تمام ایسے غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے جن کے پاس ختم شدہ وزٹ ویزے ہیں کہ وہ مقررہ مدت کے اندر حتمی روانگی کے لیے ویزا توسیع کرا لیں۔