خواہش ہے ایران آئی اے ای اے کیساتھ تعاون جاری رکھے:روس

 ماسکو(آئی این پی )روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اپنے اتحادی ایران سے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔یہ بیان ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے اعلان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔