یورپی یونین 2026 میں بھی روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھے گی

 یورپی قیادت اور کمیشن کے ادارے مسلسل پابندیاں بنانے کی مشین بن چکے
ماسکو(آئی این پی )روسی ماہر اور والدائی کلب کے بورڈ چیئرمین آندرے بسترِتسکی نے پیش گوئی کی ہے کہ یورپی یونین اپنے سخت گیر رویے اور روس مخالف سوچ کے تحت آئندہ سال بھی روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے مزید سخت ہونے کے امکانات خاصے زیادہ ہیں کیونکہ یورپی قیادت، بیوروکریسی اور کمیشن کے ادارے مسلسل پابندیاں بنانے کی مشین بن چکے ہیں، یورپی یونین اپنی پالیسی کو محض سزا نہیں بلکہ دبا اور رائے عامہ کی تشکیل کا آلہ سمجھتی ہے