واشنگٹن(آئی این پی )ماہرینِ فلکیات نے زمین سے نسبتا قریب ایک ایسے عجیب و غریب سیارے کی نشاندہی کی ہے جو ساخت میں ہماری زمین سے ملتا جلتا ہے تاہم شدید سردی کے باعث مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا دکھائی دیتا ہے۔یہ سیارہ زمین سے تقریبا 150 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے ایک ممکنہ قابلِ رہائش دنیا میں شمار کیا جارہا ہے۔تحقیقی مطالعے کے مطابق یہ سیارہ جسے ایک عارضی نام دیا گیا ہے، حجم کے لحاظ سے زمین سے قدرے بڑا اور وزن میں تقریبا ایک اعشاریہ دو گنا زیادہ ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اپنے ستارے کے گرد تقریبا 355 دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے جو زمین کے سال سے خاصا مشابہ ہے