ٹوکیو(آئی این پی )جاپان نے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے 9افراد کو قتل کرنے والے ٹوئٹر کلر کو پھانسی دے دی، یہ جاپان میں 3سال بعد پہلی سزائے موت ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق تاکاہیرو شیراایشی کو 2017میں ٹوکیو کے قریب کاناگاوا کے شہر زاما میں اپنے فلیٹ میں 8خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔