ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی اموات: انکوائری رپورٹ مسترد

3رکنی کمیٹی کی فائنڈنگ تعصب زدہ وجانبدارانہ ،شفافیت کے تقاضے پورے نہیں کرتی،ڈپٹی کمشنر
پاکپتن (آئی این پی )ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن میں 20نومولود بچوں کی اموات سے متعلق رپورٹ پرضلعی انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی 3رکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو تعصب زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی فائنڈنگز جانبدارانہ ہیں اور شفافیت کے تقاضے پورے نہیں کرتیں۔ اس حوالے سے کمشنر ساہیوال کو خط لکھ کر ایک آزادانہ اور غیر جانب دار انکوائری کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کر دی گئی ہے۔پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی موت نے کئی سوال کھڑے کر دئیے۔