20بچوں کی موت کا معاملہ: مدعی مقدمہ اور محکمہ صحت کے حکام میں صلح، ملزمان کی ضمانتیں منظور

پاکپتن (آئی این پی )ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ، مدعی مقدمہ نے گرفتار ملزمان کے ساتھ راضی نامہ کرلیا اور عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت کے اہم کیس میں مدعی مقدمہ علی حیدر نے محکمہ صحت کے گرفتار ملزمان کے ساتھ صلح کرلی ہے اور صلح کا حلف نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا جس کے بعد عدالت نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ہسپتال عدنان غفار کی ضمانتیں منظور کرلیں۔صلح نامہ کے مطابق مدعی نے رضاکارانہ طور پر مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب صلح نامہ پر سخت عوامی ردِعمل سامنے آیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔