پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20بچوں کی اموات کا معاملہ حل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس میں مختلف 20 بچوں کے والدین کی جگہ ایک متاثرہ شخص کو مدعی بنا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اکلوتے مدعی نے صلح کر تے ہوئے معاملہ رفع دفع کر وادیا۔ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین کی ضمانتیں بھی منظور کر لی گئی ہیں۔