اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو تھر میں پانی کے موثر استعمال پر الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ گولڈ سرٹیفیکیشن حاصل ہوا ہے۔ اے ڈبلیو ایس سرٹیفیکیشن اداروں کے ذمے دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔دنیا میں پہلی بار کسی بھی کان کنی کمپنی کا اے ڈبلیو ایس گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرنا پاکستان کی نئی تاریخ بن گئی ہے۔