پتوکی: نیشنل ہائی وے پر ٹرالر نہر میں جا گرا

پتوکی (آئی این پی )پتوکی میںنیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرالر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے قابو سے باہر ہو کر نہر میں جا گرا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پتوکی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈرائیور نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ٹکر سے بچنے کی کوشش کی، تاہم ٹرالر سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گرا۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کچھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ٹرالرکو کامیابی سے نہر سے نکال لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔