خیرپورمیں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

دریافت سے ملک میں انرجی کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا: ترجمان او جی ڈی سی ایل 
 کراچی (آئی این پی )سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع فاقر کنویں سے تیل اور گیس کی دریافت ہوئی۔ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ 64 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 55 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا، دریافت سے ملک میں انرجی کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔ مذکورہ تیل اور گیس کی پیداوار جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حاصل کی گئی، او جی ڈی سی ایل کے مطابق فاقر 1 کنویں کی دریافت توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ہے۔