فوج ہماری ریڈ لائن‘خلاف اٹھنے والی کوئی آواز قبول نہیں کرینگے بلاول بھٹو کا کٹ آ ئوٹ لگالیں

معرکہ حق میں پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں  بھارت کو  عبرتناک  شکست سے دوچار کیا‘ کشمیر کے ساتھ ہماری گہری وابستگی ہے ‘جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا لہو گرے گا ‘کشمیریوں کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے 
احتجاج بہت ہوگیا‘بات چیت ہی مسائل کا حل ہے‘ ایم کیو ایم کے مشکلات  پیدا کرنے کے باوجود ہم 90ء  کی دہائی کی سیاست کا فروغ نہیں چاہتے :چیئرمین پیپلز پارٹی کا مظفرآباد میں پارٹی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب  
مظفرآباد (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردارینے کہا ہے  فوج ہماری ریڈ لائن ہے کشمیر سے پاک فوج کے خلاف اٹھنے والی کوئی آواز بھی نا قابل قبول ہے ۔ معرکہ حق میں پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں  بھارت کو  عبرتناک  شکست سے دوچار کیا۔ کشمیر کے ساتھ ہماری گہری وابستگی ہے ۔ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا لہو گرے گا ۔کشمیریوں کے  خلاف کسی قسم کی کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔ پارٹی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے ہر وعدے کو پوارا کرنا ہے ۔ کشمیریوں  خلاف کسی قسم کی کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔ کشمیریوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے سے ہمارا دل ٹوٹ جائے گا ۔ ہمیں عالمی سازشوں کو سمجھنا چاہیے موجودہ صورتحال میں الفاظ کا چناو بھی سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ انہوں  نے کہاکہ کوئی بھی کبھی بھی ریاست کو سرنگوں نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ  ایک ماہ میں کشمیر میں پیدا شدہ  صورتحال پر مکمل توجہ مرکوز ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں گذشتہ کچھ وقت سے پیش آنے والے واقعات پیر اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ نہیں چاہتے کہ کشمیر میں دہشتگردی کی سیاست پروان چڑھے اس وقت مودی سندھ طاس معاہدے پر حملہ آور ہے وہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے  کے درپے ہے ۔ موجودہ حالت کا مقابلہ طاقت سے نہیں ہو سکتا ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ ہمیں خیال رکھنا ہے کہ ان حالات کا دشمن فائدہ نہ اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تجویز تھی کہ ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن بنایا جانا چاہیے‘انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے مشکلات  پیدا کرنے کے باوجود ہم نوے کی دہائی کی سیاست کا فروغ نہیں چاہتے