عالمی سطح پر پانی کیلئے جنگ لڑی‘ہمیں دریائے سندھ کو بچانا ہے:بلاول بھٹو

عالمی سازش او ر ہماری اپنی غلطی سے خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک دہشت گردی عروج پر ہے‘سب سے پہلے ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے جو عوام کے خون سے کھیل رہے ہیں
تقسیم کی سیاست آنے والی نسلو ں کو نقصان پہنچا رہی ہے‘اپنی اندرونی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے:ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش میں جلسہ سے خطاب

نہروں کے منصوبے پر حکومت سے ناراض ہیں‘یہ منصوبہ پورا نہیں ہونے دیں گے‘بجٹ حکومت سے مل کربنائیں گے‘مشاورت نہ کی  گئی تو منظور نہیں ہونے دینگے:جلسہ سے خطاب
گڑھی خدابخش(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے دہشت گردوں کا کوئی مہذب اورنہ کوئی قوم ہوتی ہے، ہمیں تمام سیاسی اختلافات بھلا کر دہشتگردوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔دہشت گرد کبھی مذہب، کبھی قوم پرستی اور کبھی علیحدگی کے پیچھے چھپتے ہیں، ہم دہشت گردوں کا سیاسی ،بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کریں گے، یہ پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑ چکے ہیں۔گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشت گردی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر سب کومتحد ہونا ہوگا، دہشت گردی کیخلاف ہم وزیراعظم کا ساتھ دیں گے، درندے خواتین، بچوں، مزدوروں کوشہید کرتے ہیں، اس جنگ میں ہرمحب وطن پاکستانی کوساتھ دینا ہوگا۔ اپوزیشن سے اپیل کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرے، اپوزیشن کا قیدی نمبر804 کی سیاست کرنا آپ کا حق ہے، کوئی ایک جماعت کوئی ایک صوبہ دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اگرہم سب دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجاتے ہیں توان کوعبرتناک شکست دیں گے۔انہوںنے کہا  ہمیں سندھ دریا کو بچانا ہے میں وزیر خارجہ رہا ہوں اور پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر ا?یا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، ہم عالمی دنیا میں پانی کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں بھارت کو پانی روک رہا ہے میں اس کا عالمی سطح پر مقابلہ کرکے آیا ہوں بھارت ہمارے پانی پر ڈاکے مارتا آرہا ہے۔ عدالتی اصلاحات، آئینی عدالت ہوگی تو برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی، ملک میں سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ نقصان ہورہا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ بجٹ پر ہم سے مشاورت نہ کی گئی تو ووٹ نہیں دیں گے