سندھ کے کالج اساتذہ کا وزیراعلیٰ ہائو س یا سندھ سیکرٹریٹ پر دھرنا

کراچی(خصوصی رپورٹ) سندھ کے کالج اساتذہ نے 11 اگست کو وزیراعلی ہائو س یا سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔کالج اساتذہ کی نمائندہ تنظیم سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا )کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی صدر پروفیسر منور عباس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جلاس میں سندھ بھر کے کالج اساتذہ اور ملازمین میں پائی جانے والی شدید بددلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سپلا رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گریڈ 18، 19 اور 20 میں سیکڑوں اسامیاں خالی ہونے کے باوجود ترقیوں میں تعطل افسوسناک ہے، حکومت سندھ ٹال مٹول سے کام لے کر اساتذہ کو ان کے جائز حق سے محروم کر رہی ہے