سندھ ہائیکورٹ کا ہائو س جاب ڈاکٹرز کو کورونا الائو نس کی ادائیگی کا حکم

 حکومت نے 7 سال گزرنے کے باوجود الائو نس ادا نہیں کیا:ڈاکٹروں کے وکیل کا عدالت میں موقف
کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے عباسی شہید ہسپتال کے 92 ہائوس جاب ڈاکٹرز کو کورونا الائو نس کی عدم ادائیگی کیس میں  ڈاکٹرز کو کورونا الائونس کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔وکیل درخواست گزار جبران ناصر نے عدالت کو بتایا  کورونا وبا کے دوران ہائو س جاب ڈاکٹرز کو 24 ہزار روپے الائو نس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، لیکن ڈاکٹرز کو تاحال کورونا الائو نس ادا نہیں کیا گیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائو س جاب ڈاکٹرز کو 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی تھی، کورونا الائو نس شامل ہونے کے بعد 69 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جانے تھے، لیکن حکومت نے 7 سال گزرنے کے باوجود الائو نس ادا نہیں کیا