سندھ اسمبلی:وزیر اعلیٰ ہائو س کے اخراجات میں کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد

کراچی(آئی این پی ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کروا گئیں وزیر اعلیٰ ہائوس کے اخراجات میں کٹوتی کی تمام تحاریک کو مسترد کر دیا گیا۔اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ ہائوس کے اخراجات میں کٹوتی کی 100سے زائد تحاریک پیش کی تھیں جن میں پٹرول، ہیلی کاپٹر اور سٹیشنری کے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھول جائیں کٹوتی کی تحاریک منظور ہوں گی کیوں کہ یہ اخرجات ہم انتہائی مجبوری میں کرتے ہیں، اپوزیشن کو حق ہے وہ مخالفت کرے تاکہ عوام کو پتا چلے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم تمام کٹوتی کی تحاریک کی مخالفت کریں گے۔