عارفوالا(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں ملزم کو 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم عارف نوید کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ ملزم عارف نوید نے مارچ 2025 میں گھر میں گھس کر نوجوان یتیم لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔ پولیس تھانہ احمد یار نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم عارف نوید ولد نذر سکنہ چک 34 کے بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا