کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،81املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے81املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹا ئون، کینال روڈ،مسلم ٹا ئون، شادمان، علامہ اقبال ٹا ئون میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹا ئون میں 16املاک، کینال روڈ پر30املاک،مسلم ٹا ئون اورشادمان میں 12املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹا ئون میں 23املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں مارکی،شادی ہال، نجی بینک،سکول، کالج، بیکری،کلینک، فارمیسی،الیکٹرانکس شاپ، سنوکر کلب، آٹوورکشاپ، سیلون،ریستوران، گراسری سٹور،،فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔