شیخوپورہ :دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

واقعہ طارق روڈ پر معمولی تلخ کلامی پرہوا، ایک ملزم پسٹل سمیت گرفتار 
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے تھانہ اے ڈویڑن کے علاقہ طارق روڈ گلی اہلحدیث والی میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کی فائرنگ، دونوں اطراف سے3 نوجوان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان ولد محمدعباس اور کے ساتھیوں کی علی حسن ولد ارشاد عرف گونگ وڈا کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔عمران خان چھاتی ،فہد مرتضیٰ کے بازو،علی حسن عرف گونگ کی چھاتی کو فائر چھوکر گزرگیا جس سے تینوں معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حسن عرف گونگ وڈا کو پسٹل سمیت گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔