چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 14 بارہ ایل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایک متاثرہ شخص نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مخالفین نے ہمیں پلاننگ کرکے زخمی کیا ہے اور بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔