دو گروپوں میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق چار زخمی

 وجہ عناد معمولی تلخ کلامی بتائی گئی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
بھلوال(خصوصی رپورٹ):نواحی علاقہ چک نمبر 15 شمالی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقع فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ملک اصغر عرف بندو ٹوآنہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو پہنچا دیا گیازخمیوں میں اکبر ٹوآنہ ، عمر حیات بدھوڑ،خرم ارشاد بدھوڑ،غلام عباس شامل ہیں زخمیوں کو پہلے ٹی ایچ کیو بھلوال بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کردیا گیاوقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گء مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا وجہ عناد معمولی تلخ کلامی بتائی جاتی ھے۔