کاہنہ: دو گروپوں میں فائرنگ چھت پر کھڑی خاتون زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں دو گروپوں کی لڑائی جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھت پر کھڑی خاتون شدید زخمی ہو گئی پولیس نے زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے 5 ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے کنکر گاوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھت پر موجود 32 سالہ خاتون سمیرا زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس ساجد، طارق، اشفاق، ابوبکر اور اسماعیل کو گرفتار کر کے ان کیخلاف لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا