سامان راکھ بن گیا،آگ دکان میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان میں لگی، ریسکیو اہلکاروں نے قابو پایا
لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد موڑ کے قریب بھلہ سٹاپ، واپڈا والی گلی میں فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ذرائع کا کہناہے کہ آگ دکان میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان میں لگی، جبکہ ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں