پاکپتن کے ماحول دوست شہری نے لاہور میں 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیا ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شہری کو گرین ایمبسڈر کا لقب دیدیا
لاہور(سپیشل رپورٹر ) محکمہ فاریسٹ نے لاہورمیں اسموگ کے خاتمے کیلئے کمیونٹی پارٹنرشپ کے ساتھ کرول جنگل میں دس ہزار پودے لگادئیے ۔تفصیل کے مطابق یہ پودے محکمہ جنگلات کی 14 ایکڑ پرمحیط برسوں سے بنجرپڑی خلی زمین پر عوامی شمولیت سے لگائے گئے ہیں۔کرول جنگل میں محکمہ فاریسٹ کی اسپیشل ٹیموں نے شجرکاری کی۔ لاہور کے اے کیوای میں مستقل بنیادوں پر بہتری کے لئے پاکپتن کے ایک ماحول دوست شہری نے لاہور میں 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیا جو کرول جنگل میں فارسٹ کے محکمے نے لگائے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس شہری کو گرین ایمبسڈر کا لقب دیا۔ شہری کا یہ عمل نہ صرف ماحولیاتی خدمت بلکہ قومی، سماجی اور مذہبی فریضہ بھی ہے