پٹرول 1روپیہ سستا،ڈیزل 3روپے 37پیسے مہنگا

ڈیزل کی قیمت 386روپے 83پیسے ،پٹرول کی 334 روپے 18 پیسے لٹرہوگئی ،نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک )اوگرا نے آج کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے،کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 386روپے 83پیسے ہوگئی ہے،پٹرولیم ڈویڑن نے 28 جولائی کیلیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔