پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد391 روپے 30 پیسے لٹر ہوگئی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرانے تین دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، پٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کردیا گیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 28 ستمبر تک ہوگا۔