اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے آج بدھ کے لئے پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔منگل کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 325روپے مقرر کر دی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 358روپے فی لٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔