پٹرول 1 روپے 70 پیسے سستا، ڈیزل 1 روپے 39 پیسے مہنگا،نوٹیفکیشن جاری
لاہور( کرائم رپورٹر)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے کا اضافہ کرکے فی لٹر قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق آج 12 اگست کے لیے ہوگا۔