یکم جولائی سے نئے بیسک پے سکیلز نافذ العمل ،ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہیں ملیں گی
پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑافیصلہ کرتے ہوئے بنیادی تنخواہوں اور الائونسز میں نظرثانی کی منظوری دے دی۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا صوبائی حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کے ڈھانچے کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔یکم جولائی سے نئے بیسک پے اسکیلز 2026 نافذ العمل ہوگیا ، جس کے بعد سرکاری ملازمین کو نظرثانی شدہ اور بڑھی ہوئی بنیادی تنخواہیں فراہم کی جائیں گی۔