پنجاب میں سرکاری ملازمین کی نقد اور چیک کے ذریعے تنخواہ بند

یکم ستمبر سے تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیومیٹرک پلیٹ فارمز سے ہوگی

لاہور(پبلک نیوز)سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سے  دی  جائیں گی، حکومتِ پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے واضح  ہدایت جاری کردی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے  چیک ، اور کیش کی صورت میں تنخواہ ادائیگی بند کردی ‘صرف بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ‘ صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کو 1 ستمبر 2025   سے تنخواہ بینک میں ملے گی ، شفافیت کے لیے نقد اور چیک کی ادائیگی بند ہوگی ‘تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیومیٹرک پلیٹ فارمز سے ہوگی۔