ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کا بل منظور

اسلام آ باد(آئی این پی)قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الانسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔۔اپوزیشن کے کسی رکن نے تنخواہ و الانسز ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی نے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اضافے پر کڑی نتقید کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بھی بنایا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کے احتجاج اور اعتراض پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جو تنخواہوں میں اضافہ زبردستی نہیں ہے۔ جو اضافہ کی گئی تنخواہ نہیں لینا چاہتے، وہ لکھ کر دے دیں، انہیں نہیں ملے گی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی پر کوئی بھی چیز مسلط نہیں کرنی چاہیے۔ تنخواہوں میں اضافہ زبردستی نہیں۔جو ممبر اضافی تنخواہ لینا نہیں چاہتے، وہ لکھ کر دے دیں۔ انہیں پرانی تنخواہ ہی دی جائے گی۔