میو ہسپتال ایمرجنسی میں جدید ٹیکنالوجی کی سی ٹی سکین مشین فراہم

لاہور (کرائم رپورٹر ) میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں جدید جرمن ٹیکنالوجی کی 128سلائس کی حامل سی ٹی سکین مشین مریضوں کے لئے مہیا کر دی گئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ انور بریار، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ میو ہسپتال ڈاکٹر محمد اجمل، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر یار محمد، ایم ایس ڈاکٹر احتشام الحق و دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا مشین 24 گھنٹے مریضوں کو سہولت فراہم کرے گی۔