نادرا نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو نئی سہولت فراہم کردی

 نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم قونصلیٹ کی ٹیم کے ہمراہ راس الخیمہ میں پہنچے گی
 پاکستانی نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید، ترمیم باآسانی کرواسکتے ہیں
اسلام آباد(آئی  این پی ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا )نے یو اے ای مقیم پاکستانیوں کو نئی سہولت فراہم کردی۔نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم ہمراہ راس الخیمہ میں پہنچے گی۔راس الخیمہ میں مقیم پاکستانی شہری نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید، ترمیم باآسانی کرواسکتے ہیں۔ریاست راس الخیمہ میں 15 فروری 2026 بروز اتوار کے روز صبح 8 بجے تا 4 بجے شام تک شہری، پاکستان سینٹر راس الخیمہ میں موبائل رجسٹریشن ٹیم سے رجوع کرسکتے ہیں