داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی ، غیر متعلقہ افراد کے سکولوں میں داخلے پر مکمل پابندی
وزیراعلی انسپکشن ٹیم کے دورے کے دوران کسی ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی
سکولوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی :ایجوکیشن اتھارٹی
لاہور (آئی این پی )وزیراعلی پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے ممکنہ دوروں کے پیش نظر ایجوکیشن اتھارٹی نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جاری ہدایات کے مطابق سکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی یقینی بنانے، غیر متعلقہ افراد کے سکولوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے اور سکولوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلی کی انسپکشن ٹیم کے دورے کے دوران کسی بھی ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی