صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران پنجاب بھر میں 791 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور 7 فرضی مشقیں کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم اور مشتبہ افرادکو گرفتا ر کیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف، 30 بندوقیں، 21 ہینڈ گنز اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمدکی گئی۔