تعلیمی اداروں میں موک ایکسر سائز ، داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، ایمرجنسی انخلا یقینی بنائیں
تمام افراد کی فوری پروفائلنگ، ڈیٹا چیک کروایا جائے، ٹی ایل پی ، کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں، ڈاکٹر عثمان انور
لاہور(آئی این پی ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں فوری طور پر سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں موک ایکسر سائز بھی کروائیں، تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، ایمرجنسی انخلا یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سے باہر سے آئے ہوئے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ، ڈیٹا چیک کروایا جائے، ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں، دہشت گردوں، شر پسند عناصر کے تدارک کے لئے بھرپور ڈور ناکنگ کریں