کشمیری عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں تو ن لیگ کو اس پر اعتراض کیوں ہے
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شکست کے خوف سے ن لیگ جان بوجھ کر آزاد کشمیر کے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اپنے ایک بیان شیری رحمان نے کہا کہ کشمیری عوام باشعور ہیں، وہ اپنا فیصلہ خود کرنا جانتے ہیں، کشمیری عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کا رشتہ آج کا نہیں بلکہ برسوں پر محیط ہے، اگر کشمیری عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں تو ن لیگ کو اس پر اعتراض کیوں ہے