امریکی قیادت کو کشمیرپر کردار ادا کرنے کی پیشکش کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہیے:پی پی رہنما
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی متنازع حیثیت پر غیر ذمہ دارانہ بیانات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ایک بیان میںشیری رحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کسی ایک ملک کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جس کا مستقبل طاقت یا یکطرفہ دعوے سے نہیں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق طے ہونا چاہیے۔ امریکی قیادت کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہیے۔