آزادکشمیر میں مستقبل مسلم لیگ (ن )لیگ کا ہے،امیر مقام

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو دوتہائی اکثریت ملنے کی امید ہے:وفاقی وزیر
  اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو دوتہائی اکثریت ملنے کی امید ہے،مانسہرہ،مظفرآباد،میرپور ایکسپریس وے منصوبہ کو جلد حتمی شکل دی جائیگی،مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو جائز مقام دیں گے۔گزشتہ روز یہاں سہنسہ سے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو شامل ہونے پر قیادت اور پارٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، آپ کا
 پیار ومحبت ہمارا اعزاز ہے،آپ کو مایوس نہیں کریں گے،انتخابات کے بعد بھی آپ کے ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا نوازشریف سے محبت اور (ن )لیگ کے اعتبار سے واضح ہوتا ہے کہ لوگ ماضی کی ن لیگ کی کارکردگی سے خوش ہیں اور مستقبل میں مسلم لیگ (ن )سے ہی توقعات وابستہ ہیں،اسی لئے لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں،آزادکشمیر میں مستقبل (ن )لیگ کا ہے اور اسی کی حکومت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت ملنے کی امید ہے،شہبازشریف کے دور میں گندم کی سبسڈی اور بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی