فلسطین کیساتھ کشمیر میں بھی نسل کشی ہو رہی ہے: شیری رحمان

اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر ہمیں مسئلہ کشمیر کو مزید بہتر انداز میں اٹھانا ہوگا، کشمیر کانفرنس سے خطاب 
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا  ہے کہ فلسطین کے ساتھ کشمیر میں نسل کشی کی جارہی ہے،جو کچھ کشمیر اور فلسطین میں ہورہا ہے وہ دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہے ۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا ایک خوفناک سلسلہ جاری ہے۔ دانستہ طور پرعالمی فورم پر یہ بات ایجنڈا سے ہٹائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر ہمیں مسئلہ کشمیر کو مزید بہتر انداز میں اٹھانا ہوگا۔   شیری رحمان نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل ہے۔ جو کچھ فلسطین اور کشمیر میں ہورہا ہے وہ دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ اس وقت بھارت میں وقف بورڈ املاک کے قانون سے ہندوتوا نظریہ واضح ہوگیا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں پر ہرطرف سے یلغار ہے۔ ہم ہرصورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔